دھنیا مشہورِ زمانہ جڑی بوٹی ہےجس کا شمار سبزیوں میں ہوتا ہے۔ مسالوں کا عام جز ہے۔ ساری دنیا میں پیدا ہوتا ہے اور ہر شخص تقریباً روزانہ اسے کھاتا ہے۔ سبز دھنیا سالن کی شان بڑھاتاہے۔
رنگت ۔ دانہ خاکی ، بھورا ، ساگ سبز
ذائقہ۔ پھیکا اور خوشبودار
مزاج ۔ سرد درجہ دوم خشک درجہ دوم
مقدار خوراک ۔ 5ماشہ سے 7 ماشہ
افعال و استعمال
1 ۔ دھنیا کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جسم کی زائد حرارت خارج کرکے جسم کی حرارت کو اعتدال پر لاتا ہے۔
2 ۔ دھنیے کے بیج جوڑوں کی سوجن،دست منہ کا السر، جلدی امراض، حیض کی تکالیف،خون کی کمی بدہضمی،آنکھوں کے امراض اور شوگر جیسے امراض میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے،
3 ۔ دھنیا خون میں برے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور کولیسٹرول کو وریدوں اور شریانوں کی اندرونی سطح پر جمع ہونے سےروکتا ہے اس مقصد کیلئے ثابت دھنیا چار ماشے ایک کپ پانی میں ابال چھان کر ٹھنڈا کرکے پی لیں ۔ اس سے خون میں کولیسٹرول کی سظح کم ہوتی ہے کیونکہ یہ پیشاب آور ہے اور گردوں متحرک کرتا ہے۔
4 ۔ثابت دھنیا کینسر کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔
کثرتِ احتلام اور بڑھی ہوئی شہوت کو اعتدال پر لانے کیلئیے بھی دھنیا بہت مفید دوا ہے۔ رات کو دو چمچ دھنیا ایک پائو پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح کو صاف پانی نتھار کر دس روز پئیں اور پھر وقفہ کریں۔
5 ۔ دل دھڑکتا ہو تو دھنیا 5 تولہ پیس کر 5 تولہ مصری ملا کر رکھیں، روزانہ 5 ماشے تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
6 ۔ دھنیا سر درد کیلئے بھی مفید ہے اس کو پانی میں پیس کر پیشانی پر لگانے سے گرمی کا سر درد دور ہو جاتا ہے۔
7 ۔ گرمی اور دماغ کی کمزوری کی وجہ سے انسان کو چلتے چلتے یا دیر تک بیٹھے رہنے سے کھڑے ہونے سے چکر آجاتے ہیں۔ اس عارضہ کو دور کرنے کیلئے سبز دھنیے کا پانی تین ماشہ روزانہ مصری اور پانی ملا کر پئیں 5 روز میں آرام آجائے گا۔اگر دھنیا خشک ٹھندائی کی طرح گھوٹ چھان کرمصری ملاکر پلایا کریں تو بھی شفامل جائے گی۔
8 ۔ اگر دستوں میں خون آئے تو ایک تولہ دھنیا پانی میں پیس کر چھان کر پینے سے بند ہو جاتے ہیں۔
9۔ دھنیا تبخیرِ معدہ کیلئے مفید ہے ۔ دھنیا کھانے سے نیند خوب آتی ہے۔ خشک دھنیا پیس کر کھانے یا تازہ دھنیے کا رس مصری ملا کر پینے سے پیشاب کم آنا یا رک کر آنا ختم ہو جاتا ہے۔

10 ۔ اندرونی طور پر کاسر ریاح، مفرح مقوی دل و دماغ۔ بخارات دماغ کو چڑھنے سے روکتاہے، خفقان اور وسواس کیلئے مفید ہے۔ معدہ کو تقویت دیتا ہے ۔ دھنیا بلغم خارج کرتا ہے۔ بھوک کو بڑھاتا ہے۔دستوں کو بند کرتا ہے۔
11 ۔ دھنیا بیرونی طور پر مسکن تا ثیر رکھتا ہے۔ اس کی کلی منہ کے جوش اورگلے کے درد کیلئے مفید ہے۔
12 ۔ سبز دھنیا کا پانی آنکھ میں ٹپکانے سے چیچک کا آبلہ آنکھ میں نہیں پڑتا۔
13 ۔ بھنا ہوا دھنیا پیٹ کی گیس، بد ہضمی اور کثرتِ شہوت کو دور کرنے کیلئے سفوف بنا کر کھلاتے ہیں۔
14 ۔ دھنیا کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔سوزش کو ختم کرتا ہے۔ مہواری کی زیادتی کیلئے مفید ہے
15 ۔ دھنیا مہاسوں کو ختم کرتا ہے۔ سانس کی بدبوکو دور کرتا ہے۔
16 ۔ دھنیا کھانسی کو روکتا ہے۔ چھاتی کے درد کو ختم کرتا ہے۔
17 ۔ دھنیا پیشاب آور ہے ۔ صفرا کی زیادتی کو دور کرتا ہے۔ پیٹ کی بادی کو ختم کرتا ہے
18 ۔ دھنیا بے چینی اور ٹینشن کو ختم کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے ،طبیعت میں فرحت اور تازگی لاتا ہے۔
19 ۔دھنیا کے پتوں میں حیاتین ج، وٹامن سی اور کروٹین موجود ہیں۔
20۔ قے اگر کسی طرح بند نہ ہوتی ہو تو سبز دھنیے کا پانی تھوڑے تھوڑے وقفہ سے ایک ایک گھونٹ پلائیں۔انشائ ا للہ قے فوراً بند ہو جائے گی۔
21۔ ۔ اطریفل کشنیز اس کا مشہور مرکب ہے۔

0 comments: