Aqwal e Zarren

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:26:00 AM -
  • 0 comments
 حضرت علیؓ کے حکیمانہ اقوالِ زریں-
  • حضرت علیؒ نے فرمایا زندگی کے ہر موڑ پر صلح کرنا سیکھو کیونکہ جھکتا وہی ہے جس میں جان ہوتی ہے اکڑنا تو مردے کی پہچان ہوتی ہے۔
  • آپ رضی ا للہ  نے فرمایا دوست ہو یا پرندہ دونوں کو آزاد چھوڑ دو اگر لوٹ آیا تو تمہارااور نہ لوٹ کر آیا تو تمہارا کبھی تھا ہی نہیں۔
  • حضرت علیؓ سے کسی نے پوچھا  کیسے پتہ چلے گا کہ جو پریشانی ہم پر آئی ہے وہ اللہ کیطرف سے آزمائش ہے یا سزاآپ نے جواب دیا کہ جو مصیبت تجھے اللہ کی طرف لے جائے وہ آزمائش ہے اور جو مصیبت تجھے اللہ سے دور کردے وہ سزا ہے۔
  • آپؓ نے فرمایا کہ کسی کا عیب تلاش کرنے والے کی مثال اس مکھی جیسی ہے جو سارا خوبصورت جسم چھوڑ کر صرف زخم پر بیٹھتی ہے۔
  • آپؓ نے فرمایا اچھے لوگوں کی خوبی یہ ہے کہ انہیں یاد نہیں رکھنا پڑتا وہ یاد ہی رہتے ہیں۔
  • حضرت علیؓ نے فرمایا رشتے خون کے نہیں احساس کے ہوتے ہیں۔ اگر احساس ہو تو اجنبی بھی اپنے ہو جاتے ہیں اور اگر احساس نہ ہو تو اپنے بھی اجنبی ہو جاتے ہیں ۔
  • آپؓ نے فرمایا اگر کوئی تمہارا دل دکھائے تو ناراض نہ ہونا کیونکہ قدرت کا قانون ہے کہ جس درخت کا پھل زیادہ میٹھا ہو لوگ پتھر بھی اسی کو مارتے ہیں ۔
  • آپؓ نے فرمایا رزق کے پیچھے اپنا ایمان خراب نہ کرو کیونکہ رزق انسان کو اس طرح تلاش کرتا ہے جیسے مرنے والے کو موت۔
  • آپ ؓ نے فرمایا لفظ انسان کے غلام ہوتے ہیں لیکن صرف بولنے سے پہلے تک۔ بولنے کے بعد انسان اپنے لفظوں کا غلام بن جاتا ہے۔ 
  • آپؓ نے فرمایا دوست سے یہ سمجھ کر دوستی کرو کہ ہو سکتا ہے وہ کسی دن تمہارا دشمن بن جائے اور دشمن سے سنبھل کر دشمنی کرو ہو سکتا ہے وہ کل تمہارا دوست بن جائے۔
  • آپؓ نے فرمایا کہ انسان کو دو باتیں ہلاک کر دیتی ہیں ایک تو اتنی محبت کہ محبوب میں وہ باتیں نظر آنے لگیں جو اس میں نہ ہوں ۔ دوسرے اس درجے کا بغض کہ برا کہتے کہتے تہمت لگا دے۔  
  • آپؓ نے فرمایا زبان کا وزن بہت ہی ہلکا ہوتا ہےمگر بہت کم لوگ اسے سنبھال پاتے ہیں۔ جسم ایک دکان ہے اور زبان اس کا تا لا۔ جب تالا کھلتا ہے تو پتہ چلتا ہے دکان سونے کی ہے یا لوہے کی۔
  • آپؓ نے فرمایا ذندگی دو دن کی ہے۔ ایک تمہارے حق میں اور ایک تمہاری مخالفت میں ۔ جس دن تمہارے حق میں ہو اس دن غرور نہ کرنا اور جس دن تمہارے مخالف ہو اس دن صبر کرنا ۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: