امرود مشہورِ عام پھل ہے۔ دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک اندر سے سفید دوسرا سرخ۔ سرخ امرود زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ کچے امرود کا سالن بھی بناتے ہیں ۔ پکے امرود کا دہی میں رائتہ لذیز ہوتا ہے۔
الہ آباد انڈیا کے امرود بہت مشہور ہیں ۔ پاکستان میں کوہاٹ اور لاڑکانہ کے امرود لذت اور ذائقہ کے اعتبار سے بے مثال ہیں ۔
ذائقہ - کچا پھل کسیلا - پختہ شیریں و کھٹ مٹھا ، خوش ذائقہ۔
مزاج ۔ سرد تر - پہلے درجے میں مائل بہ حرارت
افعال و استعمال
1 ۔ امرود غذائیت کے اعتبار سے بہت اہم پھل ہے۔ وٹامنز، منرلز اور فائبر کا سستا ذریعہ ہے۔ امرود میں کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، فائبر،وٹامن اے، بی ،سی اور فولک ایسڈ کی کا فی مقدار پائی جا تی ہے۔
2 ۔ امرود میں وٹامن سی بہت زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے ادس وجہ سے امرود مردانہ بانجھ پن کے علاج کیلئے مفید ہے۔
3 ۔ امرود ذیابیطس اور کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ پروسٹیٹ کینسر کو روکتا ہے۔
4 ۔ نظر کو تقویت بخشتا ہے۔ جلد کی بہتر نشونما اور حفاظت کرتا ہے۔
5 ۔ کچا پھل قابض ہے لیکن پختہ پھل بعد از طعام ملین ہے۔ قوتِ ہاضمہ کو تقویت دیتا ہے۔ بھوک بڑھاتا ہے۔
قبض اور بواسیر کے مریضون کیلئے بہت مفید ہے۔ دائمی قبض کو دور کرنے کیلئے کچھ عرصہ کیلئے باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہئیے۔ امرود کے بیج پیٹ کے کیڑوں ختم کر تے ہیں ۔
6 ۔ امرود معدے کی تیزابیت کو دور کرتا ہے اور منہ میں بار بار پانی آنے کو روکتا ہے۔
7 ۔ امرود میں ٹینک ایسڈ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ السر کی تکلیف کو دور کرنے کیلئے مفید ہے۔
8 ۔ امرود صفرا اور بلغم کو خارج کرتا ہے۔ بدن کو گرم رکھتا ہے۔ کمزوری کو دور کرتا ہے کھانسی کیلئے مفید ہے۔
9 ۔ دل کو فرحت بخشتا ہے۔ ذہنی تفکرات کو دور کرتا ہے۔ مالیخولیا کے مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔
10 ۔ کھا نسی کو دور کرنے کیلئے امرود کو سینک کر گرم کر کے استعمال کریں کھانسی بھاگ جائے گی۔
11 ۔ متلی کی صورت مین امرود کی خوشبو سونگھنے سے متلی کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔
12 ۔ امرود خواتین میں حیض کی بے قاعدگی کو دور کرتا ہے۔
13 ۔ امرود پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔
14 ۔ امرود جگر کے فعل کو درست کرتا ہے۔ مثانے کی سوزش کو دور کرتا ہے۔
15 ۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے مفید پھل ہے۔ خون کی حدت کو کم کرتا ہے۔
16 ۔ امرود کو اجوائن کے ساتھ ملا کر کھانے سے آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانے اور سر گھومنے کی شکائت دور ہو جاتی ہے۔
17 ۔ امرود کی کونپلیں اور گندم کی بھوسی کا جوشاندہ نزلہ زکاسم کو دور کرتا ہے۔
18 ۔ برسات کے موسم میں امرود وں میں کیڑا پیدا ہو جاتا ہے اسلیئے احتیاط سے استعمال کرنا چاہئیے ۔ امرود کھانے کے فوراً بعد پانی نہیں پینا چاہئیے ۔ اگر نصف گھنٹے کے بعد پئیں تو کوئی حرج نہیں۔
0 comments: