مونگ پھلی Peanut

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:31:00 AM -
  • 0 comments

مونگ پھلی کا پودا بیلدار  ہے جس کو پھلیاں لگتی ہیں، جن 
کے اندرسے مغز نکلتا ہے۔
مونگ پھلی کا ابتدائی وطن جنوبی امریکہ ہے۔حضرت عیسیٰ علیہ ا لسلام کی ولادت سے ایک ہزار سال قبل آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے پیرو کے ساحلی علاقوں کی کھدائی کی تو انہیں وہاں مونگ پھلی کے آثار ملے  ۔ برِ صغیر میں مونگ پھلی کی کاشت سالانہ بنیادوں پر ہوتی ہے۔ایک پھلی میں عمو ماً ایک سے تین دانے ہوتے ہیں۔زمین کے اندر یہ دانے دو ماہ میں پک کر تیار ہو جاتے ہیں۔ پکنے کی صورت میں اس کی بیلوں کو اکھاڑ لیا جاتا ہے۔
ذائقہ - پھیکا روغن دار جس میں مونگ کے دانوں کا سا مزہ ہوتا ہے، اور یہی اس کی وجہ تسمیہ ہے۔مونگ پھلی کو زیادہ تر لوگ بھون کر  کھاتے ہیں کیونکہ بھوننے سے اس کے بیج زیادہ خوش ذائقہ ہو جاتے ہیں۔
مزاج -مونگ پھلی کا مزاج گرم خشک ہے( گرم درجہ دوم، خشک درجہ سوم )
افعال و استعمال
سردیوں کے موسم میں گرم گرم بھنی ہوئی مونگ پھلی لوگ بڑی رغبت سے کھاتے ہیں ۔ یہ عام و خواص ، نوجوانوں، عورتوں اور بچوں کا پسندیدہ میوہ ہے۔ اس کو غریب کا بادام بھی کہا جاتا ہے۔
مونگ پھلی نہ صرف بطور خوراک استعمال ہوتی ہے بلکہ اس کے بیجوں سے 50 فیصد کے قریب تیل نکلتا ہے۔اس کے تیل میں مٹھائیاں بنائی جاتی ہیں اور بناسپتی گھی بھی تیار کیا جاتا ہے۔ 
مونگ پھلی کا مناسب اور معتدل استعمال با لکل غیر مضر ہے بلکہ فوائد میں یہ کاجو اور اخروٹ سے کم نہیں۔
مونگ پھلی کے بیج غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ ان میں 37.8 ٪ نشاستہ، 31.9٪ نائٹروجنی مادہ کیلسیم اور فاسفورس،اور حیاتین بی ون پائے جاتے ہیں۔ 
مونگ پھلی کا تیل روغنِ زیتون کا عمدہ بدل ہے اور اس کو سیلڈ آئلSalad Oil  کہتے ہیں۔ 
غذائی اور طبی فوائد
مونگ پھلی میں بے شمار غذائی اور طبی فوائد موجود ہیں۔ اس میں اعلیٰ درجے کی پروٹین وافر مقدار میں موجود ہے۔اسی پروٹین کی وجہ سے اس کو خصوصی امتیاز حاصل ہے۔ ایک کلوگرام مونگ پھلی میں ایک کلوگرام گوشت کی نسبت زیادہ لحمیاتی اجزائ پائے جاتے ہیں۔جب کہ اتنی ہی مقدار میں انڈوں کی نسبت ڈھائی گنا زیادہ پروٹین ملتی ہے۔پنیر اور سویابین کے علاوہ کو ئی بھی نباتات پروٹین کی مقدار کے سلسلے میں مونگ پھلی کامقابلہ نہیں کر سکتی۔ اس میں پائی جانے والی پروٹین متوازن ہوتی ہے۔
مونگ پھلی دبلے اور کمزور افراد کیلئے بہت مفید ہے۔
ٹائپ ٹو شوگر میں مونگ پھلی کا استعمال بہت مفید ہے۔مونگ پھلی کے استعمال سے انسولین کی سطح بر قرار رہتی ہے۔
مونگ پھلی میں موجود فولاد خون کے نئے خلیے بنانے میں مدد گار ہوتا ہے۔
مونگ پھلی میں ایسے اینٹی آکسیڈ نٹ پائے جاتے ہیں جو غذائی  اعتبار سے سیب، چکند ر، اور گاجر سے زیادہ فائدہ مند ہیں۔
 گرتے بالوں  کو روکنے کیلئے مونگ پھلی کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا  ہے۔ 
24 گھنٹوں میں 100 گرام یا آدھ پائو مونگ پھلی صحت کیلئے کا فی ہے۔ زیادہ مقدار میں کھانے سے ہمارے جسم کا کولیسٹرول لیول بڑھ سکتا ہے لیکن کبھی کبھار زیادہ کھا لینا نقصان دہ نہیں ہوتا۔
جسم میں خارش ہونے کی صورت میں مونگ پھلی کا استعمال نہ کریں اس سے خارش کے مرض میں اضافہ ہوتا ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: