پودینہ Mint

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:16:00 AM -
  • 0 comments
پودینہ مشہور، عام خوشبودار بوٹی ہے جس کی کئی اقسام ہیں۔
رنگ ۔ سبز
ذائقہ ۔ قدرے تلخ تیز
مزاج ۔ گرم درجہ دوم خشک درجہ دوم
مقدار خوراک  ۔ 3 ماشہ سے 5 ماشہ
افعال و استعمال

1 ۔ پودینہ زیادہ تر پیٹ کے درد اور بھوک کی کمی دور کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پودینہ کی خوشبو غدودوں کو متحرک کرتی ہے۔ جس سے بھوک لگتی ہے اور کھانا اچھی طرح ہضم ہوتا ہے۔
2 ۔ پودینہ طبیعت میں فرحت لاتا ہے کھانے کی زینت میں اضافہ کرتا  ہےاور کھانے کی رغبت کو بڑھاتا ہے۔ سردرد ، گیس اور بدہضمی کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ پودینہ پیٹ کے کیڑے ختم کرتا ہے۔
3 ۔ ہیضے اور دستوں کی تکلیف میں پودینہ 6گرام، سونف 3 گرام،چھوٹی الائچی 3 گرام کا قہوہ بناکر استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
4 ۔ پودینہ قے،  متلی ، بد ہضمی کو دور کرتا ہے۔ ریاح تحلیل کرتا ہے۔پودینہ کے استعمال سے سر درد اور متلی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
5 ۔ پودینہ عملِ تنفس سے متعلق بیماریوں میں بھی فائدہ مند ہے۔
6 ۔ ہچکی اپھارہ اور ڈکاروں کیلئے پودینے کے پتے 2 تولہ ، اناردانہ 6 ماشے، پیاز ایک تولہ کی چٹنی قدرے نمک ملا کر استعمال کریں انتہائی مفید ہے۔
7 ۔ پیشاب، پسینہ، حیض لاتا ہے۔ ایامِ حیض سے تنن چار روز  قبل پودینے کے پتوں کا جوشاندہ صبح شام پلانے سے حیض کھل کر آتا ہے۔
8 ۔ پودینہ حسن کا محافظ ہے ۔ تمام جلدی امراض کیلئے بہت فائدہ مند ہے جیسےخارش کیل مہاسے ،گرمی دانے  وغیرہ ۔خون کے فاسد مادوں کو پودینہ ، پیشاب اورپسینہ کے راستے خارج کر دیتا ہے۔
9 ۔ اینٹی الرجی خصوصیات ۔پودینہ کی بڑی خوبی الرجی سے بچائو کی ہے۔ ایک شدید قسم کی الرجی جس سے جسم پر خارش ہوتی ہے اورجسم پرسرخ نشان پڑ جاتے ہیں اس میں پودینہ بہت مفید ہے۔ پودینہ کے پتوں کی چائے بنا کر پیا جائے ۔ اگر الرجی بہت زیادہ ہو تو عرقِ گلاب میں پودینہ کے پتے ابال کر صبح شام پیا جائےتو بہت جلدی فائدہ ہوتا ہیے۔
10 ۔ پودینہ مسامات کو کھولتا ہے اور رگوں کو کشادہ کرتا ہے۔ اسلیئے دل کے مریضون کیلئے مفید ہے۔ لہسن اور پودینے کی چٹنی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے بہت مفید ہے۔ دل کے مریض پودینہ ،لہسن اور اناردانہ کی چٹنی بناکر استعمال کرتے رہیں تو یہ ان کیلئے بہت مفید ہے۔
11 ۔ شہیدِ پاکستان حکیم سعید کا بلڈ پریشر کیلئے مشہور نسخہ۔ سونف پودینہ ایک ایک چمچ۔ منقیٰ 7 عدد بیج نکال کر۔ آلو بخارہ 5 عدد ۔ رات کو ایک کپ پانی ڈال کر بھگو کر رکھ دیں صبح مل چھان  کر استعمال کریں۔ سردیوں کے موسم میں نیم گرم کرکے استعمال کریں ۔ بلڈ پریشر سے مستقل نجات کیلئے بہت مفید ہے۔
12 ۔ پودینہ  زہروں کا تریاق بھی ہے۔ اگر کسی کو بچھویا بھڑ وغیرہ کاٹ لے تو متاثرہ جگہ پر پودینہ پیس کر لیپ کرنے سے زہر کا اثر ختم ہوجاتا ہے۔
13 ۔ پودینہ وبائی زہروں کا بہت اچھا تریاق ہے۔ موسم سرما اور برسات میں بہت سے وبائی امراض پھیل جاتے ہیں۔ اس دوران پودینہ کی چٹنی کا استعمال بہت مفید ہے۔
14 ۔ سینہ پھیپھڑوں سے بسا اوقات غلیظ مواد خارج کرنے میں تکلیف ہوتی ہے۔پودینہ اور انجیر کاقہوہ پلانے سے یہ تکلیف دور ہوجاتی ہے۔ 
15 ۔ یرقان میں بھی پودینہ دن مین تین بار کھلانا یا  پلانا مفید ہوتا ہے۔ بواسیر کیلئے بھی پودینے کے پتے کھانا مفید ہوتا ہے۔
16 ۔ جہاں پودینہ رکھا ہو وہاں مکھیاں نہیں آتیں۔ پودینہ کو مکھیاں بھگانے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ 
17 ۔  پودینے کا جوہر نکالا جاتا ہے جو ست پودینہ کے نام سے مشہور ہے۔ معجون فوتنجی اس کا مشہور مرکب ہے۔
18 ۔ پودینہ کو زیادہ دیر تک تروتازہ رکھنے کیلئے اس کی ڈنڈ یوں کو کسی گلاس وغیرہ میں پانی ڈال کر اس طرح رکھیں کہ ڈنڈیاں پانی میں بھیگی رہیں او ر پتے پانی سے باہر رہیں اس طرح پودینہ کے پتے زیدہ دیر تک  تازہ رہتے ہیں اور مرجھاتے نہیں ہیں۔



 

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: