اروی Taro Roots

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 8:02:00 AM -
  • 0 comments

اروی مشہورِ عام سبزی ہے جو آلو کی کی طرح زمین کے اندر ہوتی ہے۔ پتے بڑے بڑے چکنے رنگ بھورا ، ذائقہ پھیکا حلق میں خراش پیدا کرنے والا۔
مزاج ۔ گرم پہلے درجے میں ۔ تر دوسرے درجے میں سرد  بعض کے نزدیک سرد تر۔
اگر آپ اروی استعمال کرتے ہیں تو لکی ہیں کیونکہ قدرت نےاس عام سی سبزی میں بے شمار غذائی اور طبی فوائد جمع کر دیئے ہیں۔
اروی کے غذائی اور طبی فوائد
1 ۔ اروی  اہم نامیاتی مرکبات ، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہے جو انسانی صحت کیلئے بہت ضروری ہیں۔ اروی میں کاربوہائیڈریٹس ، فائبر ، وٹامن اے ، وٹامن بی ، وٹامن سی ، وٹامن ای اور فولیٹ کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اروی میں آئرن ، پوٹاشیم ،میگنیشیم اور زنک کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔
 2۔ اروی نظامِ ہضم کی بہتری کیئے اہم رول اداکرتی ہے ، اروی نظامِ ہضم کے ٹریک میں دورانِ خون کو بہتر کرتی ہے۔ اس میں فائبر کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو نظامِ ہضم کی بہتر ی کیلئے بہت اہم ہے۔
3 ۔ اروی اپھارہ گیس کی زیادتی ، اسہال،  قبض اور اکڑن کو دور کرتی ہے.اس طرح معدہ اور آنتوں کی بہتر کارکردگی سے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
4 ۔ اروی کینسر سے بچنے کیلئے بھی مفید ہے۔ اروی میں وٹامن اے ، وٹامن سی، اور اینٹی آکسیڈ نٹ کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو کینسر کے مسائل کو دور کرنے کیلئے مفید ہیں۔
5 ۔ اروی کے روزانہ استعمال سے عورت کے دودھ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
6 ۔ اروی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
7 ۔ اروی جلدی امراض  کیلئے بہت مفید ہے۔  خشکی اور شکنیں دور کرتی ہے۔
8 ۔ اروی گردوں کی کمزوری دور کرکے قوتِ باہ میں اضافہ کرتی ہے۔ 
9 ۔ اروی تیزابیت کیلئے بہت مفید ہے۔ 
10 ۔ اروی شوگر کے مریضوں کیلئے بہت مفید ہے۔ اس میں غذائی ریشے کی کافی مقدار موجود ہے۔ اروی کے استعمال سے  گلوکوز اور انسولین کی مقدار درست رہتی ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: