ٹما ٹر TOMATO

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:45:00 AM -
  • 0 comments
اگرچہ  غذا ئی ماہرین ٹماٹر کو پھل مانتے ہیں لیکن  دنیا بھر میں ٹماٹر کو بطور سبزی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کا پودا 
بینگن جتنا اور بیج بھی  تقریباً اسی شکل کا ہوتا ہے۔ اسلیئے اس کو ولائتی بینگن بھی کہا جاتا ہے۔ اسے پکا کر اور بغیر پکائے بکثرت کھایا جاتا ہے۔ اسکی سرخی جتنی زیادہ ہوگی اتنا ہی پختہ ہو گا اور سرخی جتنی کم ہوگی پختگی بھی اتنی کم ہو گی۔
ٹماٹر میں پانی 92.8 فیصد ، پروٹین 1.9 فیصد، چکنائی 0.1 فیصد ،معدنی نمک 0.7 فیصد ، کاربو ہائیڈریٹس4.5 فیصد، چونا 0.2 فیصد، فاسفورس 0.4 فیصد اور فولاد 2.4 فیصد پایا جاتا ہے۔
مزاج  ۔ معتدل خشک
افعال و استعمال
1 ۔  بھوک لگاتا ہے ۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ قبض کشا ہے۔
مرض رکٹس جس میں کم عمر بچون کے ہاتھ پائون ٹیڑھے ہو جاتے ہیں ٹماٹر کارس بہت فائدہ دیتا ہے۔
2 ۔ خون کی کمی، یرقان ، ورم  گردہ، ذیا بیطس میں روزانہ نہار ایک بڑا سرخ ٹماٹر استعمال کرنا ہزاروں دوائوں سے بہتر ہے۔
3 ۔ ٹماٹر پائو بھر سے زیادہ کھانا نقصان دہ ہے۔ کھانے سے پہلے اچھی طرح دھو لینا چاہئیے۔
4 ۔ ٹماٹر بھی دیگر پھلوں اور سبزیوں کی طرح اینٹی آکسیڈنٹ خوبیاں رکھتا ہے اور جسم سے زہریلے فاسد مادے ختم اور خارج کر دیتا ہے۔ اسلیئے کئی قسم کے کینسر سے انسان کو محفوظررکھتا ہے۔
5 ۔ ٹماٹر میں پایا جانے والا لیوکوپن کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور اور شریانوں کو سخت نہیں ہونے دیتا۔
6 ۔ ٹماٹر میں موجود "کومارک ایسڈ "اور "کلوروجینک ایسڈ" جسم میں سگرٹ کے باعث بننے والے  انتہائی مضرِ صحت زہریلے کیمیکلز کو ختم کرتے ہیں۔ جو لوگ سگرٹ پیتے ہیں یا سگرٹ کے دھویں سے براہِ راست متا ثر ہوتے ہیں وہ  خوراک میں ٹماٹر کو بطور سلاد ضرور لیا کریں۔
7 ۔ ٹماٹر کا ایک اور فائدہ گردے ، پیشاب کی نالی اور مثانے کی انفیکشن کو دور کرتا ہے۔
8 ۔ پتے کی پتھری کے مریضوں میں بدہضمی دور کرنے کیلئے  روزانہ کھیرا اور ٹماٹر کھانا فائدہ مند ہے۔
9 ۔ ٹماٹر میں پایا جانے والا لائکوپن ہڈیوں کے مرض  آسٹیو پروسز سے محفوظ رکھتا ہے۔
10 ۔ ایک نئی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ اگر جلدی  سرطان کے مریض روزانہ ایک ٹماٹر کھانا اگر معمول بنا لیں تو انکی زندگی محفوظ ہو سکتی ہے۔ بحیرہ روم کے علاقے سے پوری دنیا میں پھیلنے والے اس پھل کو جو مادہ سرخ رنگت دیتا ہے وہی مرکبات جلد کو سورج کی  شعائوں کے مضر اثرات سے بچاتے ہیں۔
11 ۔ تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ اگر ٹماٹر کو چھلکے اور بیج سمیت مکمل طور پر کھایا جائے تو خاص طور پر معدے کے کینسر میں سرطانی خلیات کی افزائش رک جاتی ہے۔





Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: