دنیا کی نہیں انسانی تاریخ کی امریکہ سب سے بڑی فوجی طاقت ہے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ پاکستان میدانِ جنگ میں امریکہ کا مقابلہ کر سکتا ہے یا اس کو للکار سکتا ہے تو اسکا دماغی معائینہ کرایا جانا چاہئیے۔ کوئی پا کستانی بقائمی ہوش وحواس امریکہ کو جنگ کی دعوت نہیں دے سکتا۔
آنکھیں دکھانے کی ضرورت ہے نہ آنکھیں چرانے کی۔ آنکھیں لڑانے کی نہ بچانے کی ۔ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرنا ہوگی تاکہ سمجھا اور سمجھایا جاسکے۔
0 comments: