سائنسدانوں نے انتباہ جاری کیا ہے کہ انرجی ڈرنکس کے بڑھتے ہوئے استعمال نے دل کی بیماریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ انرجی ڈرنکس میں شکر اور کیفیں کی بہت زیادہ مقدار شامل ہوتی ہے۔ جب شکر کی بھاری مقدار انرجی ڈرنکس میں کیفین سے ملتی ہے تو یہ دل کیلئے بہت زیادہ خطرناک ہو جاتی ہے۔ دل کی صحت پر اس کے نہایت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کیفین دیگر کولا مشروبات میں بھی شامل ہوتی ہے مگر انرجی ڈرنکس میں اس کی مقدار خاص طور پر بڑھائی جاتی ہے اور یہ زیا دہ میٹھے کے ساتھ مل کر اتنا خطرناک ہو جاتا ہے کہ محض چند گھنٹوں میں ہی دل کی دھڑکن کو بے ترتیب اور بلڈ پریشر میں غیر معمولی اضافہ کر دیتا ہپے۔ان انرجی ڈرنکس ایک بار استعمال ہی آپکو مریض بنا سکتا ہے۔
معروف کولڈ ڈرنکس کے برانڈ بھی کم مضرِ صحت نہیں ہیں۔ ان کا زیادہ استعمال موٹاپا، ، شوگر ، بلڈپریشر او دل کے امراض پیدا کرتا ہے۔ تیزابیت اور کولیسٹرول میں اضافہ کرتا ہے۔
0 comments: