زیرہ CUMIN

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 2:26:00 AM -
  • 0 comments

 زیرہ سیاہ  اور سفید دو قسم کا ہوتا ہے۔ سونف کے مشابہ لیکن اس سے چھوٹےکسی قدر خمیدہ ہوتے ہیں۔ زیادہ تر زیرہ سیاہ استعمال کیا جاتا ہے۔ رنگ سفید یا سیاہ ۔ ذائقہ شیریں چربرا۔ 
مزاج ۔ گرم خشک ۔ 
مقدار خوراک ۔ تین ماشہ سے 5 ماشہ
افعال و استعمال 
گرم مصالحہ اور چورنوں میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ مقوی معدہ وجگر ہے۔ آنتوں اورپھیپھڑون کو قوت بخشتا ہے۔ 
حرارت پیدا کرتا ہے ۔ریاح اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے۔ بلغم کوکم کرتا ہے۔
آنکھوں سے جالا اور ناخونہ وغیرہ دور کرنے کیلئے باریک پیس کر آنکھوں میں ڈالتے ہیں۔
طب یونانی کی مایہ ناز دوا جوارش کمونی کا جزوِ اعظم ہے۔
زیرہ کے تیل سے شراب،  صابن اور سنگار کی چیزوں میں خوشبو پیدا کی جا تی ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: