بی بی سی نے وزیرِ اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز کو دنیا کی 15 اہم ترین دخترانِ اول سربراہانِ مملکت کی با اثر ترین بیٹیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
بی بی سی کی جانب سے ہر سال دنیا کی100 با اثر ترین خواتین کی فہرست جاری کی جا تی ہے ۔ اس سال بی بی سی نے اس فہرست میں مریم نواز کو بھی شامل کر لیا ہے۔ اس فہرست میں ایسی خواتین کا تذکرہ خصوصی طور پر کیا گیا ہے جو سر براہانِ مملکت کی بیٹیاں بھی ہیں،اور ان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ مریم نواز کا نام بھی موجود ہے۔
اسلام آباد میں اپنے نمائندے آصف فاروقی کے حوالے سے بی بی سی کا کہنا ہے کہ مریم نواز توجہ مرکوز رکھنے والی خاتون ہیں۔اگر وہ نواز شریف کی سیاسی وارث نہیں بھی بن پاتی پھر بھی وہ پاکستان کی ایک بااثراور معاملہ فہم سیاسی شخصیت کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق مریم نوز نے 2013 کے الیکشن کے دوران نون لیگ کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ اس وقت بھی مریم نواز ان چند اہم لوگوں میں شامل ہیں جو میاں نواز شریف کو سیاسی محاذوں پر کامیاب بنانے کیلئے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔
0 comments: