سگرٹ نوشی موت کا پروانہ

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:19:00 PM -
  • 0 comments

سگرٹ پینے سے سگرٹ کا دھواں ہوا کی نالیو ں سے گزر کر پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔ سگرٹ کا دھواں ہوا کی نالیوں کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتا ہے۔۔۔
اہک تحقیق کے مطابق سگرٹ نوشی کی وجہ سے دنیا میں ساڑھے 6 کروڑ افراد پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہیں جو موت کی چوتھی بڑی وجہ ہے۔ سگرٹ پینے والے افراد خود بھی پھیپھڑوں اور دوسری مہلک بیماریوں کا شکار تو ہوتے ہی ہیں ۔ ساتھ ساتھ جن دوسرے لوگوں تک یہ دھواں پہنچتا ہے ان کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پھیپھڑوں کی خرابی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ بدقسمتی سے مریض معالج کے پاس اس وقت پہنچتے ہیں جب پانی سر سے گزر جاتا ہے اور پھیپھڑوں کوشدید نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے۔
اللہ رب العزت نے تازہ ہوا یعنی  آکسیجن کا وافر خزانہ پیدا کیا ہے۔ ہماری سانس آکسیجن کی بدولت جاری ہے اور ہم زندہ ہیں ۔ اگر چند سیکنڈ کیلئے آکسیجن میسر نہ آئے تو ہماری زندگی کا چراغ فوراً گل ہو جاتا ہے اور ہم موت کی آغوش میں چلے جا تے ہیں۔ یہ تازہ ہوا جو انسانی جسم کی روح ہے ہم اس میں سگرٹ کے دھویں کی ملاوٹ کرکےاسے زہریلا بنا دیتے ہیں۔ یہ زہریلی ہوا جب پھیپھڑوں میں پہنچتی ہے تو ان کو ناکارہ کرنا شروع کردیتی ہے۔ پھیپھڑوں کا کام نہایت اہم ہے۔ انسانی جسم کاکثیف خون پھیپھڑوں میں آکر صاف ہوتا ہے اور اس میں تازہ ہوا (آکسیجن ) شامل ہوجاتی ہے جون خون کے ذریعے جسم کے تمام خلیوں میں پہنچتی ہے اور انسانی جسم کا چراغ روشن رہتا ہے۔ 
اگر آپ اپنی زندگی کو بچانا چاہتے ہیں اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو سگرٹ نوشی فوراً ترک کردیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: