ادرک GINGER

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:10:00 AM -
  • 0 comments



 ادرک کو عربی میں زنجبیل اور انگریزی مین جنجر کہتےہیں ۔  خشک ادرک کو سنڈھ کہتے ہیں۔ایک قسم کی جڑ ہے جو زمین کے اندر ہوتی ہے۔ ادرک ایسی نباتات ہے جو سارا سال اگتی ہے۔اس کی موٹی اور گٹے دار جڑیں ہی طبی افادیت اور غذائی اہمیت رکھتی ہیں۔ یہ تازہ اور سوکھی ہوئی سارا سال بازار میں دستیاب رہتی ہے۔
رنگ ۔ سفید اور بھورا اور بو تیز ہوتی ہے۔
مزاج۔ تازہ گرم درجہ سوم ، خشک درجہ اول۔ سوکھا ہوا دوسرے درجے میں گرم خشک ہوتا ہے۔
ذائقہ ۔ تیزچریرا اور تلخ
مقدار خقراک ۔ ایک ماشہ تا دو ماشہ
ادرک کے ایک 100 گرام میں 80.9٪ رطوبت ، 2.3٪ پروٹین ، 0.9٪ چکنائی ۔ 12٪ معدنی اجزا ، 2.4٪ ریشہ۔ اور 12.3٪کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہین۔ 
 اس کے معدنی اور حیاتینی اجزا میں کیلشیم 20 ملی گرام،فاسفورس60ملی گرام، آئرن 2.6 ملی گرام، وٹامن سی 6 ملی گرام اور کچھ مقدار وٹامن بی کمپلیکس کی پائی جاتی ہے ایک 100 گرام ادرک میں 67 کیلوریز ہوتی ہیں۔ 
افعال و استعمال۔ 
1 .  دوا کے طور پر ادرک کا استعمال ویدک دور سے ہو رہا ہےاور اسے ایک مہا آوشدھی یعنی عظیم دوا کہا جاتا تھا۔
ہاضم کاسر ریاح اور مقوی باہ ہے۔ اس کو اکثر امراضِ معدہ میں استعمال کرتے ہیں ۔ 
2 . قدیم اطبائ اسےدافع بلغم اور ریاح خارج کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔ یونانی طبیب گیلن اسے فاسد رطوبات کے اخراج کیلئے استعمال کرواتا تھا۔ وہ ادرک کو بلغم کی کثرت سے ہونے والے فالج کے علاج کیلئے بھی استعمال کرواتا تھا۔ حکیم بو علی سینا اسے محرکِ باہ کیلئے استعمال کراتے تھے ۔ بعض اطبائ نے اسے گٹھیا کیلئے بھی استعمال کیا ہے۔
3 . بلغمی مزاجوں کیلئے بہت مفید ہے۔ قوتِ ھافظہ بڑھاتی ہے۔
4 . جوارش زنجبیل اور معجون زنجبیل اس کے مشہور مرکبات ہیں جوقوتِ باہ  امراض، معدہ اور جوڑوں کے درد کیلئے استعمال کیئے جاتے ہیں ۔ اس کو دیگر مقوی باہ معجونات میں شامل کیا جا تا ہے۔ اس کا مربہ بھی بنایا جاتا ہے۔
5 . ادرک گردہ مثانہ اور قوتِ باہ کو طاقت دیتا ہے۔
6 ۔ ادرک کا مزاج گرم خشک ہے۔ معدہ اور انتڑیوں کے امراض میں بہت مفید ہے۔ بھوک لگاتی ہے۔ پیٹ درد اور نفخ کو دور کرتی ہے۔
7 ۔ گھی میں بھنی ہوئی سونڈھ پیس کر قدرے چینی ملاکر استعمال کرنے سے جسم میں طاقت اور حرارت پیدا ہو جاتی ہے۔ درد گٹھیا اور جسم کے مختلف حصوں میں درد کو ختم کرنے کیلئے فائدہ مند  ہے۔
8 ۔ نیم گرم ادرک کا رس کان میں ڈالنے سے کان کا درد ختم ہو جاتا ہے۔
9- ادرک کا مربہ پیٹ درد کیلئے تمام دوائوں سے زیادہ مفید ہے۔ ریاہ کو خارج کرتا ہے قوتِ باہ میں اضافہ کرتا ہے۔جسمانی دردوں کو دور کرتا ہے۔
10 - سردیوں میں ادرک استعمال کرتے رہنے سے جسم میں طاقت اور حرارت قائم رہتی ہےاور خوب بھوک لگتی ہے۔
 11- یہ دماغ اور اعصابی نظام کی حفاظت کرتی ہے اور قوتِ مدافعت کو فعال رکھتی ہے۔
12 ۔ درد اور سوزش کو ختم کرتی ہے ۔سردی اور نزلہ زکام سے محفوظ رکھتی ہے۔ شوگر کو روکتی ہے۔
13۔  کینسر کو پھیلنے سے روکتی ہے اور کینسر کے سیلز کو ختم کرتی ہے ۔
علاج بذریعہ ادرک
جنسی کمزوری
ادرک جنسی کمزوری کیلئے زبردست ٹانک ہے۔ جنسی کمزوری کے علاج میں یہ قیمتی غذا ہے۔ زیادہ بہتر نتائج کیلئے نصف چائے کا چمچ ادرک کا پانی ہاف بوائل انڈے اور شہد کے ساتھ ایک ماہ تک روزانہ استعمال کریں ۔ آزمودہ نسخہ ہے ۔ یہ جنسی مراکز کو توانا کرکے جنسی بیماریوں کودرست کرتا ہے۔
حیض کی بے قاعد گیاں
حیض کی بے قاعدگیاں بھی ادرک سے دور ہو جاتی ہیں۔تازہ ادرک کا ایک ٹکڑا پیس کر ایک کپ پانی میں چند منٹ تک ابالیں۔شہد ڈال کر اس جوشاندہ کومیٹھا کر لیں۔دن میں تین بار پیئیں ۔ نہانے اور ٹھنڈی ہوا لگنے کی وجہ سےحیض کی بندش اورتکلیف دور ہو جاتی ہے۔
کھانسی اور نزلہ زکام
ادرک کا رس ایک چائے کا چمچ دن میں تین یا چار بار پینا کھنسی میں افاقہ کرتا ہے۔ زکام کی حالت میں ادرک کے چند چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لیکر ایک کپ پانی میں ابال لیں، چھان کر شہد ملاکر نیم گرم استعمال کریں
ادرک کی چائے
چائے کے قہوہ میں چند ٹکڑے ادرک کے ڈال کر جوش دیں یہ چائے زکام اور سردی کے بخار کا مئوثر علاج ہے۔
سانس کی بیماریوں کا علاج
تازہ ادرک کا جوس ایک چائے کا چمچ، ایک کپ میتھی کے جوشاندہ  میں ملا کر ذائقہ بہتر بنانے کیلئے اس میں قدرے شہد ملا لیں ۔ یہ مشروب پسینہ لانے اور بخار کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ۔ کھانسی، پرانی کھانسی، دمہ، کالی کھانسی اور پھیپھڑوں کے تپ دق میں بلغم خارج کرتا ہے۔
قے
ادرک اور پیاز کا پانی پینے سے قے بند ہو جاتی ہے۔
آوازکا بیٹھ جانا
ادرک کا پانی شہد میں ملا کر چاٹنا چاہئے اس سے بیٹھی ہوئی آواز کھل جاتی ہے۔
کان کا درد
ادرک کا رس 4 ماشہ ، شہد 2 ماشہ سیندھا نمک ایک رتی ، روگن کنجد 2 ماشہ۔ پہلے نمک اور ادرک کا رس ملا لیں ۔ پھر تمام اشیائ ملاکر اچھی طرح ہلائیں ۔ نیم گرم کرکے چار پانچ بوند کان میں ڈالیں ، کان کا درد ختم ہو جائے گا۔
چورن ہاضمہ
سونڈھ اور اجوائن برابر مقدار میں لیکر ان میں لیموں کا پانی اس قدر ڈالیں کہ ادویات تر ہو جائیں ۔ سایہ میں خشک کرکے باریک پیس لیں ۔ قدرے نمک ملا کر محفاوظ کرلیں ۔ دو وقت چار رتی سے لیکر ایک ماشہ تک پانی کے ساتھ استعمال کریں۔اس چورن سے معدہ کی تمام بیماریاں دور ہوجاتی ہیں ۔
ہاضمے کی خرابیاں
نظام ہضم کی خرابیوں کی اصلاح کیلئے ادرک انتہائی قیمتی دوا ہے۔ یہ بدہضمی ریاح، قولنج، معدے اور انتڑیون کی دیگر خرابیوں کیلئے بہت مفید ہے۔ کھاناکھانے کے بعد ادرک کا ایک چھوٹا ساٹکڑا باقاعد گی سے چبانا مزکورہ بالا تمام تکالیف سے یقینی طور پر بچاتا ہے۔ اس دفاعی عمل کا سبب لعابِ دہن کی اضافی پیداوار اور ہاضم انزائمز کی افزائش ہے۔ جو اس کے اڑجانے والے تیل کی بدولت ممکن ہوتا ہے۔
تازہ ادرک کا پانی نصف چائے کا چمچ۔  لیموں کا رس اور پودینے کا رس ایک ایک چائے کا چمچ ۔ شہد ایک کھانے کا چمچ سب کو ملا کر استعمال کرنا متلی بد ہضمی ، اور قے( اگر صفرا کی وجہ سےہوں) سے نجات دیتا ہے۔
مرغن اور گوشت پر مشتمل  کھانوں کےاستعمال سے پیدا ہونے والی بدہضمی،صبح کے وقت اضمحال، یرقان اور بواسیر میں بھی یہ مشروب مفید اور شفا بخش ہے۔ یہ مشروب دن میں تین بار چھوٹی چھوٹی چسکیوں میں لینا چاہئے۔













Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: