مٹر غذائیت سے بھر پور لذیز اور مقبول عام ترکاری ہے پوری دنیا میں بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں۔
غلے کی قسم ہے۔ دانے پھلی کے اندر ہوتے ہیں ۔ اس سلفر اور فاسفورس نسبتاً زیادہ مقدار میں نباتاتی مادے کے ساتھ مرکب ہوتی ہے۔ زمانہ قبل از تاریخ سے انہیں پکا کر سبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
مزاج - گرم خشک درجہ دوم۔
مٹر کی دو قسمیں ہیں چھوٹے دانوں والے اور موٹے دانوں والے۔ مٹروں کو گوشت یا قیمہ کے ساتھ پکانا بہت موزوں ہے۔
آلو اور مٹر کا سالن بہت بہترین سالن ہے۔ مگر دھنیا اور زیرہ اس کا لازمی جزو ہونا چاہئے۔
افعال و استعمال اور طبی فوائد
1۔ مٹر لاجواب دوا اور غذا ہے۔ مٹر جسمانی کمزوری کو دور کرتے ہیں اور جسم کو موٹا کرتے ہیں ۔ یہ جگر اور اعصاب کو طاقت دیتے ہیں۔ آنتوں کو نرم کرتے ہیں ۔ قوتِ باہ میں اضافہ کرتے ہیں۔ معدنی اجزا کی کمی مٹر استعمال کرکے پوری کی جا سکتی ہے۔
2 ۔ ایک کپ کچے مٹر میں وٹا من سی 58 ملی گرام ، اسی مقدار میں پکے ہوئے مٹروں میں 23 ملی گرام ہوتی ہے۔
ایک کپ پکے ہوئے مٹروں میں 67 کیلوری ہوتی ہیں، 11.3 گرام کاربوہائیڈریٹس ، 5.2 گرام پروٹین، اور فیٹ 0.5 گرام سے کم ہوتی ہے۔
3 ۔ مٹر وزن کم کرنے کیلئے بہت کار آمد اور آئیڈ یل خوراک ہے۔ کیونکہ مٹر میں زیادہ کیلوریز ، پروٹین ، فائبر اور منرلز موجود ہیں جبکہ فیٹ بہت ہی کم ہے۔
4 ۔ مٹر کا استعمال معدے کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
5 ۔ مٹر بڑھاپے کے اثرات کو سست کردیتے ہیں۔ مانع تکسیدی Anti Oxidant اور طاقتور وٹامنز کی وجہ سے مٹر سیلز کی حفاظت کرتے ہیں جس سے جلد بہتر اور صحت مند رہتی ہے اور بڑھاپے کے اثرات کم ہو جاتے ہیں۔
6 ۔ مٹر Anti Inflammatory دافع سوزش خوبیوں کی وجہ سے جوڑون کے درد Arthritis اورحلق کی سوزش Bronchitis کیلئے مفید ہیں -
7 ۔ مٹر دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔ مانع تکسیدی اور دافع سوزش خوبیوں کی وجہ سے خون کی نالیوں کو صحت مند بناتے ہیں جس سے انکی کارکردگی بہتر رہتی ۔
8 ۔ مٹر شوگر کے مریضون کیلئے بہت مفید ہیں ۔ زیادہ فائبر ، پروٹین،اور توانائی کی وجہ سے دیر سے ہضم ہوتے ہیں جس سے انسولین کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔
9 ۔ مٹر میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ معدے کی جملہ امراض کیلئے مفید ہیں اور قبض کو دور کرتے ہیں ۔
10 .مٹر قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔
11 ۔ مٹر آنکھون کو طاقت دیتے ہیں نظر کو تیز کرتے ہیں۔
12 ۔ مٹر ماں بننے والی خواتیں کیلئےایک مفید غزا ہے ۔
0 comments: