نشے کی لعنت نے کئی گھر اجاڑ دیئے کئی خاندان تباہ کر دیئے ہیں ۔ کئی سہاگنوں کے سہاگ اجڑگئے ۔ کئی بچے باپ کی موجودگی میں یتیم ہو گئے۔ منشیات کی لعنت میں گرفتار بد بختوں کے بیوی بچوں کی حالت یتیموں اور بیوائوں سے بد تر ہوتی ہے۔
منشیات کی لعنت دن بدن پھیل رہی ہے ۔ نہ منشیات فروش کسی کنٹرول میں آرہے ہیں ۔ نہ ملاوٹ کرنے والے زہر فروشوں کو کسی خوف ہے ۔ نہ کوئی آج تک پٹواری کا چیلنج قبول کر سکا ہے۔
حکومت سے گزارش ہے کہ ان معاشرتی برائیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ختم کیا جائے اور عوام کو ان زہر فروشوں اور موت کے سوداگروں سے بچایا جائے۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے۔
0 comments: