افتتاح اور تختی

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:52:00 AM -
  • 0 comments
  کیوبا کے عظیم رہنما اور ہر دلعزیز حکمران فیڈرل کاسترو جنہوں نے 50 برس اپنی قوم اور ملک کی خدمت کی۔ انتہائی جرائت مند اور مستقل مزاج لیڈرتھے ۔ گزشتہ سال 25 نومبر کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
بڑے لوگوں کی بڑی باتیں 
دنیا سے رخصت ہوتے وقت بھی انتہائی  شاندار مثالیں چھوڑ گئے۔
فیڈرل کا سترو کی وصیت کے مطابق کیوبا میں کسی بھی شاہراہ یا عمارت کو ان کے نام سے منسوب نہیں کیا جائے گا۔ 
کیوبا کی پارلیمنٹ میں فیڈرل کاسترو کی وصیت کے مطابق جو بل پیش کیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک میں ان کے نام سے موسوم کوئی بھی یادگار تعمیر نہیں کی جائے گی۔ کوئی بھی ٹائٹل یا اعزاز جو ان کے نام سے منسوب ہونہیں دیا جائیگا۔
ہمارے لیڈروں کی سوچ اور عوامی خدمت کا انداز نرالا ہے۔ منصوبے محض شروع ہی اس لیئے کیئے جاتے ہیں۔ کہ ان کی افتتاحی تختی پر حکمرانوں کے نام کنندہ ہوں گے۔ ایک منصوبے کا محض چار چار مرتبہ افتتاح اس لیئے ہوتا ہے ہے کہ وہاں رخصت ہوتے ہوئے حاکموں کی جگہ نئے حاکموں کے نام کی تختی اویزاں ہو جائے۔ 
حکمرانوں کے افتتاح اور تختی کا شوق نیچے تک سرائت کرگیاہے۔ کسی گلی یا محلے میں 100 فٹ سولنگ اگر لگ جائے تو اس کے دونوں طرف بڑے بڑے بور ڈ عوام کی بے بسی کو منہ چڑا رہے ہوتےہیں۔ الحاج جناب کونسلر، ممبر، چئرمین ، ایم پی اے یا ایم این اے کی ذاتی مہربانی سے  یہ خیرات دی  گئی ہے۔  اس طرح حکمرانوں کے افتتاح اور تختی کے شوق پر اس غریب عوام کے کروڑوں روپے برباد کر دیئے جاتے ہیں۔
اگر ہمارے حکمران فیڈرل کاسترو کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے  افتتاح اور تختی کی جھوٹھی شہرت کو ترک کردیں۔ کسی سرکاری خزانے کے منصوبے پر ذاتی نام کی تختی لگانے پر پابندی عائد کردی جائے تو اس سے اس غریب قوم کا کروڑوں روپے کا سرمایا ضائع ہونے سے بچ جائے گا اور حکمرانون کی عزت اور وقار میں بھی اضافہ بھی ہوگا۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: