سرکہ (طب نبویﷺ)

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:19:00 PM -
  • 0 comments


 سرکہ صدیوں سے دوا اور خوراک کے طور استعمال ہورہا ہے۔ یہ بنیادی طور پرکسی بھی شکر یا نشاستہ میں خمیر اٹھانے سے  پیدا ہوتا ہے۔ خمیر جراثیم سے پیدا ہوتا ہےاورسرکہ کے کیمیائی عمل کا باعث جرا ثیم ہیں۔ جراثیم کی ایک ایسی قسم بھی موجود ہے جو بیمار یاں پییدانہیں کرتی بلکہ ہماری صحت کیلئے فئدہ مند ہے۔ ان کو دوست جرا ثیم کہتے ہیں۔ دودھ سے دہی بنانے، شکر کو الکحل میں تبدیل کرنے، اور جو سے مالٹ ایکسٹریکٹ بنانے کے عمل میں  اسی قسم     کے دوست جرا ثیم شامل ہوتے ہیں۔
احادیثِ نبویﷺ
   حضرت جابرؓ بن عبداللہ روایت فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ  نبی کریم ﷺ نے اپنے گھر والون سے سالنکا پوچھا۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس سرکہ کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے اسے طلب کیا اور فرمایا ہ سرکہ بہترین سالن ہے۔ سرکہ بہترین سالن ہے۔ (مسلم ابنِماجہ)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی ا للہ عنہا روایت فرماتی ہیں ۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا سرکہ بہترین سالن ہے۔
حضرت اُمّ سعدؓ فرماتی ہیں کہ میں حضرت عائشہؓ کے گھر میں موجود  تھی۔ نبیِِ کریم ﷺ نے فرمایا کہ کیا تمہارے پاس کچھ کھانے کو ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس روٹی کھجور اور سرکہ ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا بہترین سالن سرکہ ہے۔ اے اللہ تو سرکہ میں برکت ڈال کے یہ مجھ سے پہلے نبیون کا سالن تھا۔وہ گھر غریب نہ ہوگا جس مین سرکہ موجود ہوگا۔
سرکہ ان اشیائ میں سے ہے جو زمیں میں پیدا نہیں ہوتیں، انکو مختلف طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ زمانہ قدیم سے انسان سرکہ بنانے کے فن سے آشناتھا ۔ یہ بات بہت دلچسپ ہے کہ ہزاروں سال گزر جانے کے بعد بھی اس کو تیار کرنے کی ترکیب مین کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوئی۔
طبی فوائد
1۔ سرک ٹھنڈک اور حرارت کابہترین امتزاج ہے۔یہ جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے اور طبیعت کو راحت بخشتا ہے۔
2 ۔ جسم سے زہریلی ادویات کے اثرات کو دور کرتا ہے۔ پتہ سے صفرا کے نکلنے کی رفتار کو اعتدال پر لاتا ہے
3 /۔ جسم کے  کسی حصہ میں اگر خون منجمد ہو جائے تو یہ اسے حل کرکے پھر سیال بنا دیتا ہے۔ بچے والی عورتون کا دودھ اگر رک جا ئے تو سرکہ کے لیپ اور سرکہ پینے سے جاری ہوجاتا ہے۔
4 ۔ سرکہ پیاس کو بجھاتاہے ،اور پیٹ کوچھوٹا کرتا ہے۔
5 ۔ تلی کے بڑھنے کو روکتا ہے۔ جسم میں ورم کی پیدائش کو روکتا ہےاور غذا کو ہضم کرتا ہے۔ خون کو صاف کرتا ہے اور پھوڑے پھنسیوں کو دور کرتا ہے۔
گلے کے اندر لٹکنے والے کوے کی سوزش ، حساسیت اور ٹیڑھے پن مین میں مفیدہے۔
6 ۔ اطبا نے سرکہ کی تاثیر اس کی کیمیائی ہیئت کی بجائے اس کے ماخذ سے بیا ن کی ہے۔ سیب ،بہی اور ناشپاتی سے بننے والا سرکہ مقوی ہوتا ہے۔ جامن کا سرکہ ورمِ طحال کو کم کرتا ہےاور ہچکی کو روکتا ہے۔ پیٹ سے نفخ کو نکالتا ہے۔ جنگلی پیاز کاسرکہ آواز کوصاف کرتا ہے۔معدے کو تقویت دیتا ہے۔ سنگِ مثانہ میں مفید ہے۔
7 ۔ انجیر کو دو روز تک سرکہ میں بھگو کر کھا یا جائےتو بڑھی ہوئی تلی ٹھیک ہو جاتی ہے۔ 
جدیدنظریات
1 ۔ جدید تحقیقات  کے مطابق سرکہ طبی لحاظ سے تمام قسم کے فوائد سے بھرپور ہے۔ سیب کے سرکہ میں ایسٹک ایسڈ کی کافی مقدار ہوتی ہے جو قوی حیاتیاتی اثرات رکھتا ہے۔
2 ۔ ۔  سرکہ کے استعمال سے غیر ضروری بھوک ختم ہو جاتی ہے ،سرکہ جسمانی وزن کو کم کرتا ہے۔ طبیعت میں سکون اور راحت پیدا کرتا ہے۔
3 ۔   سیب کا سرکہ بلڈ شوگر لیول کم کرتاہے،یہ شوگر کے مریضوں کیلئے بہت فائدہ مند ہے اور ان افراد کیلئے بھی جن کو ممکنہ طور پر شوگر ہوسکتی ہے یا جو افراد شوگر سے بچنا چاہتے ہیں۔
4 ۔ کینسر سے بچنے کیلئے مدافعت پیدا کرتا ہے ، بعض تحقیقات کے مطابق سرکہ  کینسر کے سیلز کو ختم کرتا ہے اور ٹیومر کو سکیڑتا ہے۔
5 ۔ سرکہ کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ سیب کا سرکہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کو کم کرتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہوجاتے ہیں


muhafez. blogspot .com         





Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: