جگر کا سکڑجانا Cirrhosis of the liver

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:23:00 PM -
  • 0 comments



 جگر کامرض سی روسس Cirrhosis  جب ظاہر ہوتاہے جگر کافی حد تک متاثر ہو چکاہوتاہے۔ نئے خلیات نہیں بنتے اور پرانے ختم ہوتے چلے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے جگر اپنے افعال سرانجام نہیں دے سکتاجس میں سرِ فہرست زہریلے مادوں کا اخراج ہےاور دوسرے ضروری مادوں کا بنناہے مثلاً گلوکوز، لحمیات جن کی جسم کوضرورت ہوتی ہے۔        
اس مرض مین جگر کے اصلی ذرات زائل ہو کر فاسد ریشے پیدا ہو جاتے ہین اور وہ سکڑ کر جگر کو چھوٹا کر دیتے ہیں، لیکن فاسد ریشے بکثرت پیدا ہو کر جگر کو معمول سے بڑا کر دیتے ہیں۔
اسباب
بہت سی بیماریا ں اور حالات جگر کو متاثر کرتے ہیں جس سے جگر سکڑجاتا ہے جس کو ایلوپیتھی میں سی روسس  Cirrhosis  کہتے ہیں۔عام طور پر پائے جانے والے اسباب مندرجہ ذیل ہیں۔

 ۔ کثرتِ شراب نوشی
2 ۔ شدید وائرل ہیپا ٹائٹس    (Hepatitis  B  and C)
3 ۔ جگر میں چربی کا جمع ہونا۔ ( Non Alcoholic Fatty Liver disease)
4 ۔ ٹشوزمیں فولاد جمع ہونا  Iron build up in the body (Hemochromatosis))
Cystic Fibrosis   -5 ۔  زائد ریشہ دار بافت کا بننا
6 -  جگر مین کاپر کی زائد مقدار کا جمع ہونا پھر خون کے سرخ زرات میں اور جسم کے دوسرے اعضا مین جمع ہون                Copper accumulation in the Liver. Wilson disease
Poorly formed bile ducts. Biliary atresia-7 ۔  ایسی حالت جب صفرا پتہ میں نہ جاسکے اور جگرمیں ہی رہ جائے ، یہ  بیماری شیر خوار بچوں میں  ریر کیسز میں پائی جاتی ہے۔
علامات
عام طور پر جگر سکڑجانے یا سی رو سس کی شروع میں کوئی علامات نہیں ہوتیں، لیکن جب جگر زیادہ متاثر Demage  ہوتا ہے تو مندرجہ ذیل علامات ظاہر ہونےلگتی ہیں۔
1 ۔ تھکاوٹ   Fatigue
2 ۔ خون کا آسانی سے بہنا۔
3 ۔ مریض کا ہاضمہ خراب ہو جاتاہے۔کبھی جی متلاتا ہے کبھی ابکائیان آتی ہیں۔   بد ہضمی نفخِ شکم اور قبض کی شکائت ہوتی ہے۔ بھوک کم ہو جاتی ہے۔
4 ۔ داہنی طرف پسلیوں کے نیچے درد ہوتا ہے۔ مرض کی ابتدا میں جگر کسی قدر بڑھ جاتا ہے لیکن بعد میں سکڑ کر چھوٹا ہو جاتا ہے۔
5 .پیٹ میں پانی جمع ہوکا پیٹ کا پھول جانا جسے استسقا   Ascites کہتے ہیں .
6 ۔ جلد خشک ہوجاتی اور خارش ہوتی ہے۔ جلد اور آنکھوں کی رنگت زردی مائل ہو جاتی ہے۔
7 ۔ مریض کا وزن کم ہوجاتاہے اور اسکی ٹانگوں پر سوزش ہوجاتی ہے-
8۔ مریض کے جسم پر سپائڈ ر کے جال  کی طرح خون کی نالیون کا جال سا بن جاتا ہے۔
9 .مریض پر پریشانی اور غنودگی کے آثارظاہر ہوتےہیں اور گفتگو بھی مبہم سی ہوجاتی ہے۔
10 ۔ مردوں میں بریسٹ بڑھ جاتی ہے۔
علاج 
سی رو سس یا جگر سکڑنے کی  بیماری کی وجہ سے جگر کو جو نقصان پہنچ چکاہو اس کا علاج بہت مشکل ہے البتہ مناسب علاج سے جگر کو مزید تباہ ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔سی رو سس کے علاج کیلئے طرزِ حیات کی تبد یلی دوا  مناسب غذا اور پرہیز کی بہت اہمیت ہے۔
سی رو سس  Cirrhosis یاجگر کے سکڑنے کی بیماری کے علاج کادارومدار اس مرض کے پیدا کرنے والے اسباب پر ہے۔ مرض کی اصل وجہ کیا ہے اور جگر کس حد تک متاثر Demage  ہوا ہے۔ علاج کا حقیقی مقصد یہ ہوناچاہئے کہ جگر کے ٹشوز کو مزید تباہ   ہونے سے بچایا جائےاور مرض کی پیدا کردہ پیچید گیوں اور تکالیف کا علاج کیا جائے۔ اگر  مریض کا جگر بہت زیادہ خراب ہو چکاہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے اسے ہسپتال میں داخل ہوجاناچاہئیے۔

شراب نوشی ترک کردیں۔
اگر آپ جگر کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں اور آپ شراب بھی پیتے ہیں تو فوراً شراب نوشی ترک کر دیں کیوں کہ ایسی صورت میں شراب کی ہر ایک مقدار جگر کیلئے زہر ہے۔
وزن کم کریں
جن لوگون میں اس مرض کی وجہ شراب نوشی کے بغیر فیٹی لیور کی بیماری ہوتی ہے ان کاوزن زیادہ ہو جاتا ہے ایسے مریض  اپناوزن کم کر یں اور بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رکھیں،

ہیپا ٹائٹس کاعلاج

اگر مریض ہیپاٹائٹس B  یا C پازیٹو ہو تو اس کا علاج کریں۔ ہیپا ٹائٹس کنٹرل کرنے کی ادویا ت جگر کو مزید خراب ہونے سے بچائیں گی۔
پیٹ پھولنے کا علاج
اگر پیٹ میں پانی جمع ہو گیاہو تو نمک اورسوڈیم کا استعمال بہت کم کردیناچا ہئیے اور پیٹ سے پانی کے اخراج کیلئے ادویات  استعما ل کرنی چاہئے۔اس سے استسقا اور ٹانگوں اور پائوں کی سوزش ختم کرنے  میں مدد ملے گی۔ اگر پیٹ میں پانی بہت زیادہ جمع ہوگیا ہو تو کسی ماہر ڈاکٹرسے نیڈل کی مدد سے پانی نکلوا دیناچاہئے،
جناب ڈاکٹر خالد محمود جنجوعہ صاحب نے جگر کی تمام پیچید گیوں کوسامنے رکھتے ہوئے جگر کے علاج کیلئے بہترین نسخہ تر تیب دیا ہے جو مندرجہ ذیل ہے۔
زنک مرکب                        100ملیگرام روزانہ
گل ٹیسو                             5گرام کاجوشاندہ 10بجے
ملٹھی                                 دوپہر کے کھانے کےبعد 5گرام ملٹھی کا جوشاندہ
کاسنی                                4گرام 8بجے صبح اور 4بجے شام
سملو کا پوڈ ر                      4 گرام صبح کھانے کے بعد
تخم اونٹ کٹارا                     2گرام صبح دوپہر شام
پنیر ڈوڈی                           2 گرام صبح دوپہر شام
زنک مرکب                         500 ملی گرام صبح و شام  
پرہیز
چائے، کافی،الکحل چکنائی عدار خوراک، سوڈیم یا نمک کے استعمال میں کمی
خوراک جو لگاتار استعمال کریں۔
گنے کا رس ، مولی کے پتوں کاپانی،گلوکوز   














Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: