اونٹ کٹارا (جگر اور دوسری مہلک امراض کیلئے قدرتی شفا)

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:27:00 AM -
  • 0 comments
 اونٹ کٹارا جگر کے مختلف عارضوں کیلئے انتہائی موئثر دوا ہے۔ جگر کو زہریلے مادوں سے پاک کرتا ہے۔ جگر کے خلئے بننے کے عمل میں مدد دیتا ہے۔جگر کے متاثرہ حصوں کو درست کرتا ہے۔ اونٹ کٹارا کو انگریزی میں ملک تھی سل Milk thistle  کہتے ہیں
اس کا تعلق کمپوزی ٹی Compositea  فیملی یا سن فلاورSumflower فیملی سے ہے
 نباتاتی لحاظ سے اس کو سیلی بم مریانم     Silybum  marianum   کہتے ہین
اونٹ کٹارہ کا پودا  تقریباً ایک میٹر لمبا اور خار دارہوتا ہے۔ اسکی شاخیں پتے اور  پھل کانٹے دار ہوتے ہین۔
پھل اخروٹ کے برابرہوتا ہے, ہر ایک شاخ کے سرے پر پھل لگتا ہے اور اس میں اون کی مانند سفید چیز بھری ہوتی ہے۔
 پھولوں کا رنگ زرد و سفید ہوتا ہے اور کانٹے دار ہوتے ہیں۔
اونٹ کٹارا جڑی بوٹی ہے جو گرم موسم والے دنیا کے مختلف حصوں میں پیدا ہوتی ہے۔
زائقہ ۔ تلخ
مزاج ۔ گرم خشک درجہ سوم
مقدار خوراک۔ 3ماشہ سے 5ماشہ
مصلح ۔ شربت انگور
افعال واستعمال  ۔  اس کا عرق وجع المفاصل ،طحال اور جگر کی بیماریون کیلئے نفع عظیم رکھتا ہے۔
 اس بوٹی کو اوںٹ بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ اسکے پتے  فروٹ اور بیج دوا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔بیجوں سے تیل بھی نکالا جاتاہے۔ زمانہ قدیم میں یہ ان عورتو ں کو کھلایاجاتا تھا جن کے دودھ میں اضافہ مطلوب ہوتا تھا اسی وجہ سے اس کے نام کے ساتھ ملک کا اضافہ ہوا ہے۔ جرمنی میں یہ عرصہ دراز سے یرقان اور جگر کے دیگر عوارض کے علاج کیلئے استعمال ہورہاہے۔
اونٹ کٹارا کو جگر کی مختلف مہلک بیماریوں کے قدرتی علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ، جس میں جگر سکڑجانے  Cirrhosis کی بییماری،ہیپاٹائٹس  Hepatitis، یرقان Jaundice  او مثانہ Gallbladder کی بیماریاں شامل پہیں۔
اونٹ کٹارا کولیسٹرول لیول کو درست رکھتا ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے فائدہ مند ہے۔

اونٹ کٹارا کا مئوثر مرکب سیلی می رین  Silimarin ہے جو جگر کو تباہ ہونے سے بچاتا ہے۔ اونٹ کٹارا کے ایکسٹریکٹ کو معیاری اس وقت مانا جاتا ہے جب اس میں سیلی می رین کی مقدار 70٪ ہو۔
آج کل سیلی می ریں   Silimarinکو پورے یورپ میں جگر کے امراض کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے اور اسے جگر کے امراض سے بچنے کا مئوثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
یہ بوٹی مصفا خون،مقوی معدہ،مقوی اعصاب، خصوصیات کی حامل ہے۔ یہ انسان کو سکون دیتی ہے اور ذہنی دبائو سے آزاد کرتی ہے۔
اونٹ کٹارا میں سوزش ختم کرنے اور عملِ تکسید کو روکنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
اونت کٹارا کا مئوثر مرکب سیلی می رین  جگر کو تباہ ہونے سے بچانے اور جگر کے فعل کو مئوثر   بنانے  کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔  ۔ جگر کو خراب کرنے کے عوامل میں جگر میں فری ریڈ یکل  اور لیوکو ٹرائی این کا جسم میں  بنناہے۔ یہ دوا جگر کو نقصان پہںچانے والے ان عوامل کو روکتی ہے۔ اسکے علاوہ یہ دوا جگر میں پروٹین بننے کے عمل کو بھی تیز کرتی ہے جو جسم کی ضرورت۔
 اس دوا مین اینٹی تکسیدی  خصوصیات بہت پائی جاتی ہیں، جو وٹامن اے سے بھی زیادہ ہیں۔ یہ دوا فری ریدیکل کو اینٹی تکسیدی خصوصیات کی وجہ سے ختم کردیتی ہے۔
سیلی می رین ,گلوٹا تھی ان اور جگر کے دوسرے زہریلے مادوں کو خارج کرتی ہے جوالکوحل کے استعمال سے پیدا ہوتے ہیں۔

اونٹ کٹارا کے 7 بڑے فائدے۔

جگر کو زہریلے مادوں سے پاک کرنا اور صحت مند کرنا.  Liver detoxification and health
2 ۔ کینسر کا رسک کم کرتا ہے. Helps protect against cancer
3 ۔ کولیسٹرہل لیول کو بہتر اور کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ Can help lower high cholesterol
4 ۔ شوگر کو کنٹرول کرنے اور اس سے محفوظ رہنے کیلئے مدد کرتا ہے. May help control or prevent diabetes
5 . پتہ اور گردے کی پتھریوں سے محفوظ رہنے میں مدد کرتا ہے . Helps prevent gallstones
6 ۔ جلد کی صحت میں اضافہ کرتا ہے۔  Boosts  Skin Health
7۔ بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتا ہے۔   Has anti aging effects


                                                               . muhafez.blogspot.com



Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: