بہاول پور:
گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں بی ایس انگلش سال دوم کے طالب علم نے انگریزی کے پروفیسر کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے فرار ہونے کی کوشش نہیں کی جس پر پولیس نے موقع
واردات سے آلہ قتل سمیت ملزم خطیب کو گرفتار کرلیا جب کہ پروفیسر کی لاش
کو پوسٹ مارٹم کے لیے قائداعظم میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خطیب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے تاہم ابھی تک قتل کرنے وجہ سامنے نہیں آسکی۔
0 comments: